گلگت شہر کو بجلی کی سپلائی دوبارہ بحال کردی گئی

بدھ 2 مئی 2018 14:22

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) گلگت شہر کو ایک ماہ کی طویل بندش کے بعد بجلی کی سپلائی دوبارہ بحال کردی گئی۔گلگت شہر کو بجلی کی سپلائی فرہم کرنے والا18 میگا واٹ پاور پراجیکٹ کا کول 2 اپریل کو لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر سو فٹ تک تباہ ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

بجلی کی اس طویل بندش کے بعد گلگت اور گرد نواح کے علاقوں میں عوام ناس کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور گلگت شہر کے کاروباری حضرات کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔

متعلقہ عنوان :