پنجاب ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں کون سی جماعت زیادہ سیٹیں لینے کی پوزیشن میں ہے؟ جانئیے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مئی 13:37

پنجاب ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں کون سی جماعت زیادہ سیٹیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02مئی2018ء) قومی اخبار کی ایک رپورٹ کےمطابق آئیندہ انتخابات میں دو سول حساس اداروں کی سروے رپورٹ میں پنجاب میں آزاد امیدواروں کو ن لیگ سے زیادہ مضبوط امیدوار قرار دیا گیا ہے۔چاروں صوبوں کی بنائی گئی رپورٹ میں صوبہ پنجاب کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب اور وسطی پنجاب کا نتیجہ ایک دوسرے سے بلکل مختلف ہو گا۔

اگر جنوبی پنجاب نیا صوبہ محاذ کے رہنما کسی سیاسی جماعت میں شامل نہ ہوئے تو پھر جنوبی میں پہلے نمبر پر آزاد امیدوار اور دوسرے نمبر پر تحریک انصاف جب کہ تیسرے نمبر پر لیگ اور پیپلز پارٹی چوتھے نمبر پر ہو گی۔۔کراچی میں بھی کراچی پہلے سے زیادہ بہتر پوزیشن میں ہو گی۔جب کہ سندھ میں پیپلز پارٹی پہلے نمبر، پاک سر زمین پارٹی دوسرے نمبر پر، ایم کیو ایم تیسرے جب کہ تحریک انصاف چوتھے نمبر پر ہو گی۔

(جاری ہے)

جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن پانچویں نمبر پر ہو گی۔خیبر پختونخوا میں اے این پی پہلے سے زیادہ نشستیں لے سکتی ہے۔جب کہ متحدہ مجلس عمل زیادہ نشستیں نہیں لے سکے گی۔یہاں تحریک انصاف پہلے نمبر پر ہو گی۔پیلز پارٹی پہلے سے بہتر پوزیشن میں جب کہ ن لیگ کی نشستیں کم ہ وں گی۔ بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پوزیشن پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔یہاں تحریک انصاف چوتھے نمبر پر ہے جب کہ ن لیگ پہلے سے کم نشستیں حاصل کر ے گی۔رپورٹ کے مطابق پہلی بار انتخابات میں آزاد امیدوار نہ صرف اہم ترین حیثیت رکھیں گے بلکہ کسی بھی جماعت کے لیے ان کے بغیر حکومت بنانا نا ممکن ہو گا۔