ٹانک ،ْ ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں فائرنگ،4 افراد زخمی

بدھ 2 مئی 2018 14:26

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) جنوبی وزیرستان کے ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا ہے ،ْپولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کی اسپتال منتقلی کے دوران ملزمان کے مسلح ساتھی نے ہسپتال کے احاطے میں بھی فائرنگ کی جس کے بعد وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ٹانک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا