عظیم صوفی شاہ اللہ دتہ باکھرویؒ کے عرس انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی میئر اسلام آبادسید ذیشان علی نقوی کی رہائش گاہ پر اجلاس

بدھ 2 مئی 2018 14:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) عظیم صوفی حضرت شاہ اللہ دتہ باکھرویؒ کے عرس انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کو ڈپٹی میئر اسلام آبادسید ذیشان علی نقوی کی رہائش گاہ پر اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ10مئی کو انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے زیر اہتمام ’’حضرت شاہ اللہ دتہ ؒ کی تاریخی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوگا۔افتتاحی تقریب کے بعد محفل سماں ہوگی جس میں ممتاز قوال رضوان معظم عارفاتہ کلام پیش کریں گے ۔11تا 13مئی روزانہ 4سے 10بجے شام محفل عارفانہ کلام ہوگی ۔جس میں عابدہ پروین، سائیں ظہور ، فضا جاوید، شان خان، حسن دربرکا، جبار عباس، بشری ماری، میش بلوچ، شوکت ڈھولیااپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :