مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک ہزار سال قبل سلطان محمود غزنوی کی تعمیر کردہ ایک ہزار سال پرانی مسجد منہدم ہوگئی،

انجمن تاریخ و آثار شناسی کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے نوٹس لینے کی اپیل

بدھ 2 مئی 2018 14:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک ہزار سال قبل سلطان محمود غزنوی کی تعمیر کردہ ایک ہزار سال پرانی مسجد منہدم ہوگئی۔

(جاری ہے)

انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس آف پاکستان نثار ثاقب سے اپیل کی ہے کہ وہ تاریخی مقامات کے ساتھ وزارت ثقافت اور سی ڈی اے کی کوتاہی کا نوٹس لیں۔انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے ہنگامی اجلاس میں کہا گیا کہ اس سے قبل پنج پیر کی زیارت، حضرت بابا فریدالدین گنج شکر کا چشمہ اور18مقامات پر حضرت بری امام ؒ کی بیٹھکیں منہدم ہو چکی ہیں۔