یورپی یونین سے انخلاء کے بعد برطانیہ نیویگیشن سسٹم کے لئے مصنوعی مواصلا تی سیارچے خود تیار کرے گا

بدھ 2 مئی 2018 14:36

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) برطانیہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے انخلاء کے بعد وہ نیویگیشن سسٹم کے لئے مصنوعی مواصلا تی سیارچے خود تیار کرے گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو برطانوی وزیراعظم کے دفتر 10 ڈائوننگ سٹریٹ کی طرف سے جاری بیا ن کے مطابق وزیراعظم تھریسامے نے نیویگیشن سسٹم کے لئے مصنوعی مواصلا تی سیارچے خود تیارکرنے کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو یو کے سپیس ایجنسی کی رہنمائی میں انجینیرنگ اور ایروسپیس کے ماہرین پر مشتمل ہے تاکہ برطانیہ کے میزائلوں اور پاور پراجیکٹس کے لئے برٹش گلوبل نیویگیشن سٹیلائیٹ سسٹم تیار کیا جاسکے ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین سے انخلاء کے بعد اب یورپی یونین نے اس بات کا عندیہ ہے کہ وہ 9 ، 10اور12 ارب پونڈز کے گلیلیو سٹیلائیٹ سسٹم کی تیاری کے لئے برطانوی کمپنیوں کو ٹھیکے لینے سے روک سکتاہے ۔برطانوی حکام کے مطابق ماہرین پر مشتمل ٹیم امریکی جی ایس پلس سے بھی زیادہ سکیورٹی و کمرشل استعدادکے حامل سگنلز کا نظام بنانے کا جائزہ لے گی جو صرف برطانیہ کے لئے ہی ہوگا ۔