فرانسیسی صدر کا ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی ایٹمی معاہدے کومزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

بدھ 2 مئی 2018 14:36

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی معاہدے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی ملک خطہ میں کشیدگی نہیں چاہتا اس لئے ایران کے ساتھ کئے گئے ایٹمی معاہدے کومزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کئے گئے اس ایٹمی معاہدہ میں سے نکلنے کی دھمکی دی ہے اس ایٹمی معاہدہ کے بارے میں 2015 میں ایران کے ساتھ مذاکرات ہو ئے تھے جس کے بعد یہ معاہدہ تجارتی پابندیوں پر نرمی کے بدلے میں طے پایا تھا ۔

اس معاہدہ کی حمایت کے سلسلہ میں اب امریکہ نے 12 مئی تک کوئی حتمی فیصلہ کرنا ہے ۔ اس ایٹمی معاہدہ میںایران پر ایٹمی پرورگرام کو محدود رکھنے بارے سخت پابندیا لگائی گئی ہیں جبکہ ان پابندیوں کے بدلے میں ایران پر عائد تجارتی پابندیاں نر م کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے دو روزہ دورے کے دوران سڈنی میںآسٹریلوئی وزیراعظم میلکم ٹرن بل کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ پر معاہدہ کی حمایت کرنے پر زور دیا ہے تاہم مجھے نہیں معلوم کہ امریکی صڈر ٹرمپ اس معاہدہ کی حمایت کریں گے یا اس معاہدہ میں سے نکل جائیں گے۔ تاہم ہمیں اس معاہدہ کو برقرا ررکھنے اورمضبوط بنانے کی راہ نکالنا ہو گی۔