پاکستان اور امریکا کے درمیان بداعتمادی کے خاتمہ کیلئے باہمی رابطوں کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے،

دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے ذریعے مشترکہ اہداف کو حاصل کیا ہے، دونوں ملکوں کو مسائل کے حل کیلئے باہم ملکر کام کرنا چاہئیے امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا یونیورسٹی آف شکاگو میں پاک۔امریکا تعلقات کے موضوع پر گفتگو

بدھ مئی 14:44

پاکستان اور امریکا کے درمیان بداعتمادی کے خاتمہ کیلئے باہمی رابطوں ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان بداعتمادی کے خاتمہکیلئے باہمی رابطوں کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے ذریعے مشترکہ اہداف کو حاصل کیا ہے۔ پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے اس بات کا اظہار یونیورسٹی آف شکاگو میں پاک۔

امریکا تعلقات کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا اہتمام یونیورسٹی آف شکاگو کیانٹرنیشنل ہاوس اور کمیٹی آف ساودرن ایشین سٹیدیز نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں ملکوں کے درمیان بعض غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں تاہم تاریخ میں مسائل کا حل کبھی بھی رابطوں کو ختم کرنے سے نکلتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کو زیادہ سے زیادہ بات چیت کرنی چاہئیے تاکہ بداعتمادی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

امریکا میں پاکستان کے سفیر نے تقریب کے شرکاء کو پاک۔ امریکا تعلقات کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان گزشتہ سات دہائیوں کے دوران مثالی تعلقات قائم رہے ہیں۔ پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جس کا ادراک پاکستانی معاشرے کے ہر حصے کو ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکی حکام کے ساتھ اپنے معمول کے رابطوں میں اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ دونوں ملکوں کو مسائل کے حل کیلئے باہم ملکر کام کرنا چاہئیے اور یہ رابطے ہر سطح پر جاری رہنے چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے مشترکہ ہدف کو حاصل کرنے کیلئے امریکا اور پاکستان کو ملکر کام کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :