سعودی عرب ، فیملی ٹیکسی کی خلاف ورزی پر 5 ہزار ریال جرمانے کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 2 مئی 2018 14:32

سعودی عرب ، فیملی ٹیکسی کی خلاف ورزی پر 5 ہزار ریال جرمانے کی سزا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) سعودی عرب میں فیملی ٹیکسی سسٹم کا منظم لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق اگر فیملی ٹیکسی کی سہولت سے مستفید ہوتے ہوئے گاڑی میں ایک بھی خاتون موجود نہیں ہو گی تو اسے فیملی ٹیکسی سسٹم کی خلاف ورزی مانا جائے گا اور اس خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والوں کو 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی جائے گی ۔

فیملی ٹرانسپورٹ نظام کے تحت فیملی ٹیکسی میں ایک خاتون کا ہونا لازمی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فیملی ٹیکسی کے نئےسسٹم کے مطابق اگر ٹیکسی کوئی غیر ملکی چلا رہا ہو گا تو اسے بھی 5،000درہم جرمانے کی سزا ہو گی کیونکہ سعودی عرب نے ٹیکسی سسٹم میں بھی سعودائزیشن کا اعلان کردیا ہے۔ اسی سسٹم کے تحت اگر کسی ایک شہر کے اندر فیملی ٹیکسی کا اجازت نامہ رکھنے والے ڈرائیور نے گاڑی کسی اور شہر میں چلانے کی کوشش کی تو ایسی صورت میں اس پر بھی5ہزارریال جرمانہ کیا جائیگا جبکہ مقررہ سرگرمی کے علاوہ کسی اور غرض کیلئے فیملی ٹیکسی چلانےپرتین ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔