وزیر اعلی پنجاب کے لیے 5 امیدوار میدان میں آ گئے

مرکز میں اکثریت نہ ملنے پر شہباز شریف وزارت اعلی کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کے خواہ ہیں

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مئی 14:33

وزیر اعلی پنجاب کے لیے 5 امیدوار میدان میں آ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02مئی2018ء) وزیر اعلی پنجاب کے لیے 5 امیدوار میدان میں آ گئے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کے 5 امیدوار میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق شہباز شریف،، حمزہ شہباز شریف اور رانا ثنا ءاللہ کے بعد چوہدری نثار بھی وزارت اعلی کے لیے بطور امیدوار میدان میں آ گئے ہیں۔۔چوہدری نثار نے بھی 2 صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔جب کہ سعد رفیق بھی شہباز شریف سے مشاورت کے بعد صوبائی نشست سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔مرکز میں اکثریت نہ ملنے پر شہباز شریف وزارت اعلی کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کے خواہ ہیں۔