سعودی دارالحکومت ریاض کے داخلی راستوں پر ممنوعہ اوقات میں بڑی گاڑیوں کے داخلے کی نگرانی کے لیے آٹومیٹک کمرے نصب کر دئیے گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 2 مئی 2018 14:38

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) سعودی محکمہ ٹریفک نے سعودی عرب کے دارالحکومت کے داخلی راستوں پر بڑی گاڑیوں کی نقل وحمل کی نگرانی کے لیے آٹومیٹک کیمرے نصب کر دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق رياض كے داخلی راستوں پر گیارہ مقامات پر آٹومیٹیک کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں جو بڑی گاڑیوں کے ممنوعہ اوقات میں شہر میں داخل ہونے کی نگرانی کریں گے اور بڑی گاڑیوں کے ممنوعہ اوقات میں شہر میں داخل ہونے پر فلیش ماریں گے۔ جس کی مدد سے سعودی محکمہ ٹریفک فوری طور پر الرٹ ہو کر اِن گاڑیوں کے خلاف کاروائی کر پائے گا ۔

سعودی دارالحکومت ریاض کے داخلی راستوں پر ممنوعہ اوقات میں بڑی گاڑیوں ..

متعلقہ عنوان :