چاول کی برآمدات میں 69.19 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

بدھ 2 مئی 2018 14:55

چاول کی برآمدات میں 69.19 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) مارچ 2018ء کے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 69.19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال 2017-18ء میں مارچ کے دوران چاول کی برآمدات کا حجم 232.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں مارچ 2017ء کے دوران چاول کی برآمدات سے 137.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح مارچ 2017ء کے مقابلہ میں مارچ 2018ء کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 95.2 ملین ڈالر یعنی 69 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔