ایس ایم ایز کے شعبہ کیلئے خصوصی مراعات سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، صدر ظفر اقبال

بدھ 2 مئی 2018 14:55

ایس ایم ایز کے شعبہ کیلئے خصوصی مراعات سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) ملک کی تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کا حصہ 96 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ایسوسی ایشن (ایس ایم ای ای) کے صدر ظفر اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس ایم ای کا شعبہ کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کا حامل شعبہ ہے اور دنیا بھر میں شعبہ کی ترقی اور فروغ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے،پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں شعبہ کا حصہ 40 فیصد ہے جو اس کی اہمیت کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ شعبہ کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے،حکومت ملک کی اقتصادی شرح نمو میں اضافہ اور قومی معیشت کی ترقی کیلئے ایس ایم ایز کے شعبہ کیلئے خصوصی مراعات متعارف کرائے جس سے نہ صرف روزگار کی فراہمی میں اضافہ ہوگا بلکہ قومی برآمدات کے فروغ اور ملک میں تجارتی و صنعتی سرگرمیاں بڑھنے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :