پام آئل کی درآمدات میں 7.06فیصد ریکارڈ اضافہ ،ادارہ برائے شماریات

بدھ 2 مئی 2018 14:55

پام آئل کی درآمدات میں 7.06فیصد ریکارڈ اضافہ ،ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) رواں مالی سال کے دوران 2017-18کے دوران مارچ میں پام آئل کی درآمدات میں 7.06فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2018ء کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 22.2ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں مارچ2017ء کے دوران درآمدی حجم 20.7 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح مارچ 2017ء کے مقابلہ میں مارچ 2018ء کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 7.06فیصد 1.5ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے اندرون ملک تیل دار اجناس کی پیداوارمیں اضافہ پرخصوصی توجہ کی ضرورت ہے،تیل دار اجناس کی پیداوار بڑھانے کیلئے زیرکاشت رقبہ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ زائد پیداوارکے حامل بیجوں اورجدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کیلئے کاشتکاروں کی تربیت کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرکے اقدامات سے سالانہ اربوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے گا۔