وزیر اعظم نے اسلام آباد گرین فلیڈ ائیرپورٹ کا افتتاح کرکے ایک اور گناہ کردیا ،خواجہ سعد رفیق

بدھ 2 مئی 2018 14:55

وزیر اعظم نے اسلام آباد گرین فلیڈ ائیرپورٹ کا افتتاح کرکے ایک اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اک گناہ اور سہی کے عنوان سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اسلام آباد گرین فیلڈ ائیرپورٹ کا افتتاح کردیا ہے بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر خواجہ سعد رفیق نے اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کے حوالے سے جاری انتقامی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد گرین فلیڈ ائیرپورٹ کا افتتاح کرکے ایک اور گناہ کردیا ہے حالانکہ ماضی کی حکومتوں میں ائیرپورٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی جرات نہ ہوئی اس میگاپروجیکٹ کو مسلم لیگ ن نے پی پایہ تکمیل تک پہنچایا