فضائی آلودگی ہر سال 70 لاکھ افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیتی ہے،اقوام متحدہ

بدھ 2 مئی 2018 14:55

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) اقوام متحدہ کے صحت کے امور سے متعلق ادارے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فضائی آلودگی ہر سال 70 لاکھ افراد موت کے گھاٹ اتار دیتی ہے،ایشیا اور افریقہ کے ممالک میں فضائی آلودگی سب سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اقوام متحدہ کے صحت سے متعلق ادارہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا کہ فضائی آلودگی ہر سال پوری دنیا میں 70لاکھ افراد کی زندگی نگل لیتی ہے،رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر 10 میں سے 9 افراد آلودہ ہوا میں سانس لے رہے ہیں،فضائی آلودگی ہر سال 70 لاکھ افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیتی ہے۔

دل کی بیماریوں،سٹروک اور پھیپھڑوں کے کینسر کے شکار ایک چوتھائی لوگ ماحولیاتی آلودگی کیوجہ سے بیمار پڑتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے 4 ہزار 300 شہروں کے تجزئیے کے بعد جاری رپورٹ میں کہا کہ ایشیا اور افریقہ کے غریب ممالک میں ماحولیاتی آلودگی سے مرنیوالوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔