جاپان، چین اورجنوبی کوریاکے سہ فریقی مذاکرات 9مئی سے شروع ہونگے

مذاکرات کا مقصد تینوں ملکوں کے درمیانی باہمی تعلقات میں مضبوطی لاناہے،جنوبی کوریا

بدھ مئی 14:55

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات 9مئی سے شروع ہو ں گے۔تینوں ملکوں کے درمیان سہ فریقی مذاکرات 2015کے بعد پہلی بار ہورہے ہیں۔ یہ مذاکرات جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں شیڈول ہے۔یہ مذاکرات جنوبی ایشیاکے بڑے حریفوں شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کیدرمیان خوشگوار تعلقات کے عزم کے اظہار کے بعد ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان ، چینی وزیراعظم لی کیچیانگ کی میزبانی کریں گے۔جنوبی کوریا کے ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد تینوں ملکوں کے درمیانی باہمی تعلقات میں مضبوطی لاناہے۔سہ فریقی اجلاس کے بارے میں مختصر معلومات سامنے آئی ہیں۔ جنوبی کوریا کے مطابق جن موضوعات پر اس اجلاس میں تبادلہ خیال ہوگا ان میں جزیرہ نما کوریا کے رہنماؤں کی ملاقات اور اس کے ساتھ ساتھ پڑوسی طاقتوں سے تعلقات شامل ہیں۔ان مذاکرات کیلیے جنوبی کوریا کے صدرساڑھے چھ سالوں میں پہلی بار جاپان کادورہ کریں گی

متعلقہ عنوان :