بھارتیہ جنتاپارٹی دلتوں، مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی دشمن ہے۔دینہ ناتھ بھگت

بدھ 2 مئی 2018 14:57

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر کی نام نہاد اسمبلی میں دلت رکن دینہ ناتھ بھگت نے اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو مسلمانوں، دلتوں اور دیگر تمام اقلیتوں کی دشمن قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

دینہ ناتھ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی پہلے دلتوں، شودروں اور آدھی واسیوں کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنے اور دیگر مذموم مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرتی ہے لیکن اسکے بعد ان لوگوں کی نمائندگی کرنے سے کترا تی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی صدر ست شرما اور جنرل سیکرٹری اشوک دلت اور مسلم ارکان اسمبلی کو نظر انداز کر رہے ہیںاور نہیں چاہتے کہ انہیں وزارتیں ملیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے حال ہی میں نام نہاد اسمبلی کی کابینہ میں جو نئے وزرا شامل کیے اس سے بھی یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ یہ جماعت جموں خطے کے دلتوں ، گوجروں اورمسلمانوں کویکسر نظر انداز کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :