رنبیر کپور اور ٹیم نے فلم سنجو میں بہترین کام کیا ہے،ودیوت جموال

بدھ 2 مئی 2018 15:03

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار ودیوت جموال نے کہا ہے کہ اداکار رنبیر کپور اور ٹیم نے فلم سنجو میں بہترین کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ودیوت جموال نے اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو کے ٹیزر کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار رنبیر کپور اور اس فلم کے ساتھ جتنے بھی لوگ منسلک ہیں انہوں نے بہترین کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے فلم جنگلی کی عکسبندی مکمل کر لی جو جلد ہی ریلیز کی جائے گی اور اب ہدایتکار مہیش منجریکر کی فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس کے بعد فلم کمانڈو 3 کی عکسبندی شروع کریں گے۔۔

متعلقہ عنوان :