سنا ہے چیف جسٹس سپریم پرویز مشرف کو ازخود نوٹس لے کر عدالت میں پیش کروانے والے ہیں،کیپٹن (ر) صفدر کا طنز

چیف جسٹس اگر جنرل مشرف عدالت نہیں آسکتے تو عدالت ان کے شریک جرم ساتھیوں کو ہی بلا لیں ،گفتگو

بدھ 2 مئی 2018 15:09

سنا ہے چیف جسٹس سپریم پرویز مشرف کو ازخود نوٹس لے کر عدالت میں پیش کروانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ سنا ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ جنرل (ر) پرویز مشرف کو ازخود نوٹس لے کر عدالت میں پیش کروانے والے ہیں اگر جنرل مشرف عدالت نہیں آسکتے تو عدالت ان کے شریک جرم ساتھیوں کو ہی بلا لیں تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر نے طنزیہ لہجے میں استفسار کیا کہ سُنا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے کر جنرل (ر)پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کروانے والے ہیں کیا آپ کے پاس ایسی کوئی اطلاع ہے جس پر میڈیا نمائندوں نے سوال کیا کہ سرکاری ادارے جنرل (ر) پرویز مشرف کو پاکستان لانے میں کیون ناکام ہیں تو کیپٹن (ر) صفدر نے سوال کا جواب دینے کے بجائے کہا کہ اگر سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف عدالت نہیں آسکتے تو جرم میں شریک ان کے ساتھیوں کو ہی عدالت بلائے