Live Updates

ْ احتساب کے نام پرہمارا الیکشن میں راستہ روکنے کی گھناؤنی سازشیںکی جا رہی ہیں‘پرویز ملک

پاکستان کے عوام لیگی قیادت کا راستہ روکنے کے غیر جمہوری و غیر آئینی ہتھکنڈوں کوبرداشت نہیں کرینگے‘خواجہ عمران نذیر

بدھ 2 مئی 2018 15:12

ْ احتساب کے نام پرہمارا الیکشن میں راستہ روکنے کی گھناؤنی سازشیںکی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر نواز شریف ودیگرلیگی رہنماؤں کا الیکشن میں راستہ روکنے کی گھناؤنی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی، احتساب صرف شریف خاندان یا ن لیگ کے رہنماؤں کا ہی نہ کیا جائے بلکہ بلا تفریق سیاسی مہروں اور لاڈلوں کا بھی کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتی ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،ڈپٹی میئر مشتاق مغل،سید توصیف شاہ،عامر خان،تنویر ضیا بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر الیکشن میں ن لیگ کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستان کے عوام اس روش اورغیر جمہوری غیر آئینی ہتھکنڈوں کوبرداشت نہیں کریںگے،ہمارے مخالفین (ن) لیگ اور قیادت کی مقبولیت سے پریشان ہیں،پورے ملک سے لوگوں کو اکٹھا کرکے ناکام جلسہ کرنے والوں کو ساہیوال میں صرف ایک ڈویژن کے جلسے سے اپنی نام نہاد مقبولیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا،دن کی روشنی میں وزارت عظمیٰ کے خواب تو دیکھے جا سکتے ہیں بن نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام 2018 ء کے انتخابات میں جھوٹ، مکرفریب اور دشنام طرازی اوردھرنا سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں سی پیک کا عظیم منصوبہ شروع ہوا،جس کا کریڈیٹ انہیں جاتا ہے۔ نوازشریف نے قوم کی بڑی خدمت کی ہے ان کی جواں مردی، جرات اوربہادری رنگ لائے گی اورپارٹی انتخابات میں شاندار کامیابی سمیٹے گی، عمران نیازی نے دن رات جھوٹ بولا، الزام تراشی کی،اب قوم ان سے حساب لے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات