حکومت مجموعی قومی آمدنی میں اضافے کیلئے اصلاحات ،نئے شعبوں کی تلاش کرے ‘ خواجہ حبیب الرحمان

سیاحت کو فروغ دے کر زراعت ،ٹیکسٹائل سے زیادہ آمدن حاصل کی جا سکتی ہے ‘ صدر ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ

بدھ 2 مئی 2018 15:12

حکومت مجموعی قومی آمدنی میں اضافے کیلئے اصلاحات ،نئے شعبوں کی تلاش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدرخواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت مجموعی قومی آمدنی میں اضافے کیلئے اصلاحات اور نئے شعبوں کی تلاش بھی کرے ، حکومت سیاحت پر توجہ مرکوز کر کے ملک کی آمدن میں اضافے کیساتھ روزگار کی فراہمی کو بھی یقینی بنا سکتی ہے ،دنیا کو پاکستان کے خوبصورت مقامات کی جانب راغب کرنے کیلئے بیرون ممالک سفارتخانوں کوذمہ داریاں سونپی جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے شمالی علاقہ جات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں شمارہوتا ہے جوقدرتی حسن سے مالا مال ہیں ۔ہمارے اپنے لوگ پاکستان کے سیاحتی مقامات کی سیر کی بجائے دوسرے ممالک کو ترجیح دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت کو سب سے پہلے اپنے لوگوں کو اس جانب راغب کرنا ہوگا اور اس کیلئے مہم شروع کی جائے ۔

انہوںنے کہا کہ حکومت سیاحتی مقامات کی ڈاکو منٹری بناکر بیرون اپنے سفارتخانوں کو بھجوائے جو انہیں مقامی سطح پر دکھانے کیلئے تقریبات کا انعقاد کریں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں سیاحت ایسا شعبہ ہے جو زراعت اور ٹیکسٹائل سے بڑھ کر کارگر ثابت ہوسکتا ہے اور اس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملنے سمیت ہوٹل انڈسٹری اور گھریلو صنعتوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :