وزیراعظم آزاد کشمیر کا میجر جنرل راجہ شاہد پرویز علی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 2 مئی 2018 15:12

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادکشمیرکے سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ امجد پرویز علی خان ،پاک آرمی میجرجنرل راجہ شاہدپرویز علی خان،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ طارق جاویدکی والدہ ماجدہ کی وفات پران کے گھربانڈی بنڈالہ جاکرمرحومہ کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگواران سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیر حکومت کرنل (ر) وقار احمد نور ،سابق ممبراسمبلی راجہ مقصود احمدخان،وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی ،چیئرمین آزادجموں کشمیر زکواة کونسل صاحبزادہ سلیم چشتی، تحصیل صدر مسلم لیگ ن حاجی راجہ منیر اللہ خان، ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال خان،ڈپٹی کمشنر چوہدری گفتار حسین ، اسسٹنٹ کمشنر راجہ عارف خان ، ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل راجہ غلام ربانی خان ، سابق چیئر مین راجہ محمد انور خان کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :