وزیر اعظم آزادکشمیر نے بھارتی فائرنگ سے چھمب سیکٹر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان احسن سعید کے گھر پنڈی سبھر وال جا کر فاتحہ خوانی کی

بدھ 2 مئی 2018 15:12

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے گزشتہ دنوںبھارتی فائرنگ سے چھمب سیکٹر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان احسن سعید کے گھر پنڈی سبھر وال جا کر فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے شہید کے ورثا سے کہا کہ ان بیٹے نے وطن کی حفاظت اور اسلام کی سربلندی کے لیے جو قربانی دی ہے اس کا کو نعم البدل نہیں ہے شہید کی عظمت اور جرات پر نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری کشمیری قوم کو فخر ہے۔

ایل او سی پر بہادر فوج دشمن کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملا رہی ہے پاک فوج کے ساتھ ساتھ سولین آبادی بھی پاک فوج کا مضبوط دفاعی حصار ہیں پاک فوج کے ہوتے ہوئے ہماری سرحدوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :