ایران کے حوالے سے اسرائیلی دعووں کی مکمل انداز میں تصدیق کرنی چاہیے، برطانیہ

بدھ مئی 15:18

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے اسرائیلی دعووں کی مکمل انداز میں تصدیق کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیت کے بارے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہوکے انکشافات کے بعد جوہری معاہدے پر عمل درآمد اور بھی ضروری ہو گیا ہے کیونکہ اس سے ایران کو اس کے جوہری ارادوں سے باز رکھنا ممکن ہوگا۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو نے 2 روز قبل ایسی خفیہ جوہری دستاویزات پیش کی تھیں جن کا تعلق ایران کی جانب سے خفیہ طور پر جوہری ہتھیار سازی سے تھا۔

متعلقہ عنوان :