جرمنی میں اسلامی تعلیم دینے والے ہائی سکولوں کی تعداد ضرورت سے کم،

10گنا اضافے کی ضرورت ہے،800 سکولوں میں میں ً 54 ہزار طلبہ کو اسلامی تعلیم دی جاتی ہے مزید سکولوں میں بھی دی جانی چاہیے،ماہرین

بدھ 2 مئی 2018 15:18

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ماہرین نے کہا ہے کہ جرمنی میں اسلامی تعلیم دینے والے ہائی سکولوں کی تعداد ضرورت سے کم ہے جس میں ً 10گنا اضافے کی ضرورت ہے۔حال ہی میں جاری ہونے والی ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق جرمنی بھر کی800 سکولوں میں میں تقریباً 54 ہزار طلباء و طالبات کو اسلام سے متعلق تعلیم دی جاتی ہے، 2برس قبل یہ تعداد صرف 42 ہزار تھی۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمن معاشرے میں مسلمانوں کے بہتر انضمام اور شدت پسندی کے انسداد کے لیے اسلامی تعلیم کا فروغ ضروری ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ ملک میں اسلام کی تعلیم دینے والے ہائی سکولوں کی تعداد ضرورت سے بہت کم ہے اور اس میں تقریباً 10گنا اضافے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ جرمنی میں تقریباً 5 لاکھ 80 ہزار ایسے طلبہ ہیں جو اسلام سے متعلق تعلیم میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :