Live Updates

پی ٹی آئی کی جماعت اسلامی سےصوبائی حکومت نہ چھوڑنےکی درخواست

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 مئی 2018 14:45

پی ٹی آئی کی جماعت اسلامی سےصوبائی حکومت نہ چھوڑنےکی درخواست
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02مئی 2018ء) : تحریک انصاف نے جماعت اسلامی سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست کردی ہے،وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ 5سالوں کی رفاقت کو صرف چند دنوں کیلئے ختم نہ کیا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورتحال سے متعلق تبالہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک نے سراج الحق نے درخواست کی کہ 5سالہ رفاقت کوچند دنوں کی کیلئے نہ چھوڑا جائے انہوں نے سراج الحق سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست کردی ہے۔ جبکہ سراج الحق نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کی نمائندہ الائنس متحدہ مجلس عمل دوبارہ بحال ہوچکی ہے۔ جماعت اسلامی بھی ایم ایم اے کا حصہ ہے۔ تاہم وقت کا تقاضا ہے کہ اب تمام اہم فیصلے متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم پرہی کیے جائیں۔ انہوں نے پرویز خٹک کومعاملہ ایم ایم اے کے اجلاس میں رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات