دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت ہے، خدا کے نزدیک یہ نہایت محبوب عمل ہے ،ْحاجی ظفر اقبال

ویلفیئر ڈسپنسری دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بنائی گئی ہے، اس سے علاقہ کے رہائشیوں کو علاج معالجے کی سہولت میسر ہو گی ،ْممبر کینٹ بورڈ

بدھ مئی 15:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت ہے اور یہ خدا کے نزدیک نہایت محبوب عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے یہاں ویلفیئر ڈسپنسری غازی آباد کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دوسروں کے زخموں پر مرہم رکھنا اور بیمار کو دوا دینا بہت بڑی عبادت ہے اور اللہ تعالہ اس شخص سے راضی ہو جاتا ہے جو بنی نوع انسان کی خدمت کرے ۔

(جاری ہے)

ویلفیئر ڈسپنسری خالص طور پر دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے بنائی گئی ہے اور اس سے علاقہ کے رہائشیوں کو علاج معالجے کی سہولت میسر ہو گی ۔اور بیماروں کی داد رسی ہو گی ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر علاقے میں ایک ایسی ہی ڈسپنسری قائم کی جائے تا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر لوگوں کو علاج معالجے کی سہولت میسر آ سکے ۔

متعلقہ عنوان :