مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے نتیجہ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے‘وزیر ٹرانسپورٹ

بدھ مئی 15:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے نتیجہ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے اور اس ضمن میں او آئی سی کے اجلاس میں اظہار تشویش سے عالمی سطح پر راء عامہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی اور بھارتی حکمرانوں پر کشمیریوں پر اندوہناک سلسلہ بند کرانے کے لیے دبائو ڈالا جا سکے گا ۔

(جاری ہے)

نمائندگان پریس سے گفتگو کے دوران ناصر حسین ڈار نے مزید کہا ہیکہ کشمیر ی عوام کی طرف سے حق خود ارادیت کے حصول سمیت بنیادی انسانی حقوق کے حصول کی جدوجہد پر او آئی سی کی جانب سے حمایت جاری رکھا جانا خوش آئیند ہے ۔ ہندوستان کنٹرول لائن پر افراتفری پھیلا کر کشمیریوں کو ڈرانا چاہتا ہے ۔ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیر پر ہمار اور پاکستان کا موقف کمزور نہیں کر سکتا ۔ ہم شہداء کے وارث ہیں ظلم کی اندھیر ی رات ڈھل چکی ہے ۔ آزادی کا سورج طلو ع ہو کر رہے گااور آزادی کے بعد سرینگر اور جموں وکشمیر میں سبز حلالی پرچم لہرائے گا اور تکمیل پاکستان کی منزل حاصل کی جاسکے گی ۔