مودی نے مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کو کشمیریوں کی نسل کشی کا لائسنس دے رکھا ہے‘وزیر جیل خانہ جات

بدھ 2 مئی 2018 15:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر جیلخانہ جات محمد اسحق چوہدری نے کہا ہے کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کو کشمیریوں کی نسل کشی کا لائسنس دے رکھا ہے ۔ عالمی برادری کو ہندوستانی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے ۔ وکلاء کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بسنے والے کشمیریوں کے حوصلے ہمالیہ سے بلند ہیں اور بھارتی مسلح افواج کے اوچھے ہتھکنڈے فائرنگ اور گولہ باری کے ذریعہ ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

ایل او سی پر آباد کشمیری پاکستان کی سیکنڈ ڈیفنس لائن ہیں اور ووقت آنے پر وہ پاک فوج کے نشانہ بشانہ وطن کا دفاع کریں گے ۔ پاک فوج ہماری محافظ ہے اوروہ ملکی سرحدوں کا دفاع بخوبی جانتی ہے ۔ چوہدری محمد اسحق نے اس موقع پر مزید بتایا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر قیادت ایل او سی پر آباد لوگوں کو بجلی ، صاف پانی ، تعلیم اور پختہ سڑکوں کی سہولیات فراہم کر رہی ے اور سرحدی دیہات کے قریب بنکرز کی تعمیر بھی کرائی جارہی ہیں ۔ انہوں نے امید کا اظہار بھی کیا کہ عنقریب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔