Live Updates

تحریک انصاف کے جلسے سے 48 گھنٹے پہلے چوہدری نثار نے کیا بات کہی؛ معروف صحافی نے اہم انکشاف کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 2 مئی 2018 14:56

تحریک انصاف کے جلسے سے 48 گھنٹے پہلے چوہدری نثار نے کیا بات کہی؛ معروف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02مئی2018ء) معروف صحافی و کالم نگار فرخ حبیب کا اپنے ایک کالم ’ عمران خان کے جلسے میں ‘ کہنا تھا کہ 29 اپریل کو تحریک انصاف کے جلسے میں تحریک انصاف  کے کارکنان نے مجھے گھیر لیا۔سب نے امید بھری نظروں سے ایک ہی سوال کیا کہ کیا آج کے جلسے میں چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میں صاف انکار کر کے ان کا دل نہیں توڑنا چاہتا تھا لیکن مجھے علم تھا کہ چوہدری نثار علی خان سے 48 گھنٹے پہلے گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سے مل چکے تھے۔ان صاحب نے چوہدری نثار سے صاف الفاظ میں پوچھا کہ کیا آپ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے؟۔تو چوہدری نثار نے اتنے ہی صاف الفاظ میں کہا تھا کہ ’ ہرگز نہیں‘۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات