فلم ’’اکتوبر ‘‘ مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام

بدھ 2 مئی 2018 15:26

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’اکتوبر ‘‘ مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام ہو گئی جس نے ریلیز کے 2ہفتوں میں صرف 45 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار شوجیت سرکار کی فلم ’’اکتوبر‘‘ 13اپریل کو ریلیز کی گئی جو مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جبکہ یہ فلم اداکار ورون دھون کے کیریئر کی سب سے کم بزنس کرنے والی فلم ہے جو ریلیز کے تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے اور فلم نے ریلیز کے 2 ہفتوں میں صرف 45 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :