بھارت کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آویزاں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر راتوں رات غائب ہوگئی

بدھ مئی 15:26

بھارت کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آویزاں بانی پاکستان قائداعظم ..
علی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) بھارت کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آویزاں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر راتوں رات غائب ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو 1938 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اعزازی رکنیت دی گئی تھی اور ان کی تصویر دیگر رہنماؤں کے ساتھ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین آفس میں لگائی گئی تھی تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ستیش کمار نے رواں ہفتے 30 اپریل کو علی گڑھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق منصور کے نام لکھے گئے خط میں یونیورسٹی میں آویزاں محمد علی جناح کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

بھارتی نیوز چینل ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ قائداعظم کی تصویر یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین آفس سے غائب ہوگئی ہے۔