اسٹیبلشمنٹ کے جھولے میں جھولنے والی (ن)لیگ ہمیں جمہوریت کا سبق دیرہی ہے ،ْفواد چوہدری

بدھ مئی 15:28

اسٹیبلشمنٹ کے جھولے میں جھولنے والی (ن)لیگ ہمیں جمہوریت کا سبق دیرہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اسٹیبلشمنٹ کے فیڈر سے دودھ پی کر جوان ہوئی اور ان کے جھولے میں جھولتی رہی اور آج ہمیں اور پورے پاکستان کو جمہوریت کا سبق دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے پاناما کی شکل میں عالمی جعلسازی کا معاملہ سامنے آیا جو پاکستان کی ایجنسیوں ،ْمیڈیا یا عدلیہ نے نہیں بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکینڈل سے نواز شریف نے جان چھڑانے کی بھرپور کوشش کی اور ہم نے تحریک چلائی جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ نے اس کا نوٹس لے کر نواز شریف کو نااہل قرار دیا۔صوبہ سندھ کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ میں جو حالات ہیں سب کے سامنے ہیں، وہاں تعلیم،، صحت اور دیگر شعبوں میں تباہی مچی ہوئی ہے، سندھ میں احتساب کا عمل بدقسمتی سے مکمل نہیں ہوا اور اگر ہمیں موقع ملا تو ہم اس عمل کو پورا کریں گے۔