سعودی عرب میں سینکڑوں سکول بند ہونے کا خدشہ

سعودی استاتذہ کی قلت ، 150 سے زائد نجی سکول بند ہونے کا خطرہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 2 مئی 2018 15:03

سعودی عرب میں سینکڑوں سکول بند ہونے کا خدشہ
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) جدہ میں نجی اسکولوں کی کمیٹی کی رُکن عبیر غزاوی نے مقامی میڈیا سے ابت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر تعلیم سے نجی سکولوں کی انتظامیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں میں بعض مضامین پڑھانے والے سعودی اساتذہ مہیا نہیں ہیں لہذا یا تو اس کمی کو پورا کرنے کیلئے اسکولوں کو ویزے جاری کئے جائیں یا ریاست میں مقیم غیر ملکیوں کی بیگمات کے ساتھ ملازمت کے معاہدے کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق جدہ میں نجی اسکولوں کی کمیٹی کی رُکن عبیر غزاوی نے کہا ہے کہ سعودی استاتذہ کے ضرورت کے مطابق فراہمی نہ ہونے کے باعث بعض نجی اسکول بند ہو چکے ہیں اور دیگر بند ہونے والے ہیں۔ عبیر غزاوی نے نے خدشتہ ظاہر کیا کہ آنے والے ایام میں یا تو غیر ملکی سرمایہ کار اسکولوں پر قابض ہو جائیں گے یا غیر روایتی سرمایہ کار اس میں حصہ لینے لگیں گے جس سے تعلیم و تربیت کا ماحول متاثر ہوگا۔ استاتذہ کے نہ ہونے سے اس طرح کے خدشات بہت زیادہ ہیں کہ ایسے لوگ اسکولوں کے مالک بن جائیں گے جنہیں تعلیم و تربیت سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور 150سے زیادہ نجی اسکول بند ہو سکتے ہیں۔