ر ائو انوار کو ہتھکڑی میں پیش نہ کیا تو ملک بھر میں احتجاج کرینگے، اہلخانہ نقیب

را ئو انوار بیمار نہیں مکار ہے،ہمیں اللہ کے بعد عدالت سے امید ہے، ر ائو انوار سندھ حکومت کا بہادر بچہ بنارہا ہے تو یہ عمل انصاف کے خلاف ہوگا، مقتول نقیب اللہ کے اہل خانہ کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

بدھ مئی 15:28

ر ائو انوار کو ہتھکڑی میں پیش نہ کیا تو ملک بھر میں احتجاج کرینگے، اہلخانہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) مقتول نقیب اللہ کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ را ئو انوار بیمار نہیں مکار ہے، اگر اب انہیں ہتھکڑی لگاکر نہیں لایا گیا تو احتجاج کرکے پورا ملک بند کردیں گے،ہمیں اللہ کے بعد عدالت سے امید ہے، ر ائو انوار سندھ حکومت کا بہادر بچہ بنارہا ہے تو یہ عمل انصاف کے خلاف ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزم معطل ایس ایس پی را ئو انوار بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ مقتول نقیب اللہ کے اہل خانہ انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ را ئو انوار بیمار نہیں مکار ہے، اگر اب انہیں ہتھکڑی لگاکر نہیں لایا گیا تو احتجاج کرکے پورا ملک بند کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ را ئو انوار تو بہادر تھا، اب حیلے بہانے بنارہاہے، ہمیں اللہ کے بعد عدالت سے امید ہے، ر ائو انوار سندھ حکومت کا بہادر بچہ بنارہا ہے تو یہ عمل انصاف کے خلاف ہوگا۔

متعلقہ عنوان :