دنیا بھر میں ہر 10 میں سے 9 افراد آلودہ ہوامیں سانس لیتے ہیں، عالمی ادارہ صحت

بدھ 2 مئی 2018 15:28

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 10 میں سے 9ا فراد آلودہ ہوا میں سانس لیتے ہیں جس کے باعث سالانہ 70 لاکھ ہلاکتیں ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے کے جاری اعدادو شمار کے مطابق دنیا کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی شدید آلودہ ہوا میں سانس لیتی ہے تاہم غریب ممالک میں صورتحال زیادہ خراب ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم کا کہنا ہے کہ آلودہ ہوا سے سب کو خطرہ ہے تاہم غریب اور پسماندہ مما لک کو فضائی آلودگی کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑتی ہے کیونکہ اس سے ان کی معیشت پر بوجھ پڑتا ہے ۔اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں آلود ہ اور غیر معیاری ہوا میںسانس لیے جانے کے باعث سالانہ 70 لاکھ ہلاکتیں ہوتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :