Live Updates

پی ٹی آئی خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال ریحام خان بھی میدان میں آگئیں

شہباز شریف نے یہ اچھا کام کیا ہے۔۔باقیوں کو بھی کرنا چاہئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 2 مئی 2018 15:13

پی ٹی آئی خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال ریحام خان بھی میدان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ کے خواتین سے متعلق نا زیبا زبان استعمال کرنے پر معافی مانگتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ مسلم لیگ ن قومی سیاست میں خواتین کے کردارکو تسلیم کرتی ہے اور اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔اور ان کو خوار کرنے کا کوئی بھی بیان بہت غیر ذمہ دارانہ ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں سیاسی مباحثے میں احترام کے عنصر کوبرقرار رکھنے کی ضرورت ہے.میں جماعت کے کچھ رہنماؤں کی طرف سےخواتین مخلاف تبصروں پر معذرت خواہ ہوں.جسکےجواب میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے معافی مانگ کر اچھا کیا۔دوسروں کو بھی اس مثال پر عمل کرنا چاہئیے۔


Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات