فلم انڈسٹری کبھی ختم نہیں ہو سکتی ، ہم بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں' ہدایتکار سید نور

بدھ 2 مئی 2018 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) نامور ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کبھی ختم نہیں ہو سکتی ، ہم بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں 'مجھ سمیت فلم انڈسٹری کے لوگ سنجیدگی سے اس کی بحالی کے لیے کوشش کررہے ہیں جو لوگ ہماری مخالفت کررہے ہیں ان کو مایوسی ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم فلم انڈسٹری کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں سید نور نے کہا کہ پاکستانی کی اچھی اور معیاری فلم کو بھی کامیابی کے باوجود سنیما سے اتاردی جاتی ہیں ، پاکستانی فلموں میں سرمایہ کاری اس لیے نہیں ہورہی کہ انہیں مالی طور سے نقصان ہورہا ہے اگر پاکستانی فلمیں سنیماں پر چلیں گی تو وہ ضرور بزنس کریں گی تو فلموں میں لوگ سرمایہ کاری کریں گے ہم مایوس نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :