پیسہ کمانا ہی مقصد نہیں فن کو بھی پروموٹ کرتا ہوں ‘ قیصر ثنا اللہ

بدھ 2 مئی 2018 15:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء)اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ صرف پیسہ کمانا ہرگز مقصد نہیں بلکہ میں فن کو پروموٹ کرتا ہوں ،ہمیشہ عوامی مزاج کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیج ڈرامے پیش کیے ہیں جن کو عوامی سطح پربے حد پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قیصر ثنا اللہ خان نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے اسٹیج ڈراموں میں سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع ملا کیونکہ یہ فنکار سینئرز کے ساتھ کام کر کے سیکھتے ہیں اور مستقبل کی کھیپ تیار ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیسہ ہر انسان کی ضرورت ہے لیکن بعض شعبے ایسے ہیں جس میں صرف پیسہ ہی نہیں کمایا جاتا بلکہ ا س شعبے کو زندہ رکھنے اور اسکی ترقی کے لئے کچھ قربانی بھی دینا پڑتی ہے اور میں اسی کا قائل ہوں۔