بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی 8مئی کو ہوگی

بدھ 2 مئی 2018 15:32

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور 8 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں خاندان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایک ہفتے بعد ممبئی میں شادی کی تقریب ہوگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونو ں فیملیز نے سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی خبر کو انتہائی فخریہ انداز میں بتایا اور ساتھ ہی دونوں خاندانوں کے احترام اور پرائیوئسی کے خیال کرنے کی گزارش کی ہے ۔اپنے بیان میں دونوں خاندانوں نے وضاحت نہیں کہ شادی کی تقریبات کتنے دن چلیں گی اور کتنے لوگ شریک ہوں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں اور تقریب کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :