سونم کپور، اکشے کمار اور بھومی پڈنیکر نے بہترین اداکاری کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اپنے نام کرلیا

بدھ 2 مئی 2018 15:32

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) ممبئی میں منعقد ہونے والے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کا میلہ سونم کپور، اکشے کمار اور بھومی پڈنیکر نے اپنے نام کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین سنیما کے اہم ترین ایوارڈ میں سونم کپور، اکشے کمار اور بھومی پڈنیکر نے بہترین اداکاری کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ جیت لیا۔

(جاری ہے)

دادا صاحب پھالکے فاونڈیشن کی جانب سے بھارت کے نیشنل ایوارڈ کے ساتھ بھی ایک خصوصی ایوارڈ بھی دیا جاتا ہے،جو معروف فلمساز ، لکھاری اوربھارت کی سینما انڈسٹری کے بانی کہلائے جانے والے دھند یراج کویند پھالکے جسے عام طور پر دادا صاحب پھالکے کی شان میں دیا جاتا ہے۔

2018 دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کرنیوالوں میں بیسٹ ایکٹر اکشے کمار ( پیڈمین) بہترین ایکٹریس بھومی پڈنیکر ( ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا) ،بہترین لیڈ ایکٹریس سونم کپور(پیڈ مین)، بیسٹ ورسٹائل اداکارہ منیشا کوئرالہ، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ راکیش روشن، سروسوتی لائف ٹائم ایوارڈ فریدہ جلال ،منیش پال،بیسٹ پلے سنگر(جیوری)بھومی تریوادی،موسٹ انٹرٹیننگ فلم سونو کی ٹیٹو کی سویٹی، بیسٹ پلے بیک سنگر نیتی موہن و دیگر 22 افراد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :