آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال،

تربیلا ڈیم میں کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، پانی کی سطح1388.24 فٹ، منگلا میں کم از کم آپریٹنگ لیول1050فٹ، پانی کی سطح 1104.30فٹ رہ گئی، واپڈا

بدھ 2 مئی 2018 15:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد35300 کیوسک اور اخرج 40000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد26100 کیوسک اور اخراج26100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد33000کیوسک اور اخراج33000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 22200کیوسک اور اخراج12500کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1388.24 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.023 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1104.30فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.408 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.047 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :