مصر میں اچانک ریت کا طوفان اٴْمڈ آیا،

شہری پریشان،مشکل حالات کا سامنا ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر،متعدد ہائی ویز بند ،حکام کی لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی ہدایت

بدھ 2 مئی 2018 15:37

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ خوفزدہ بھی کردیتی ہے۔مصر میں موسم کی ایسی سختی اٴْس وقت دیکھی گئی جب اچانک ریت کا طوفان اٴْمڈ آیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ ، شہع اسوان سمیت مختلف شہروں میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہوائوں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے متعدد ہائی وے ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں ہیں جبکہ لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :