امارات نے سونے اور ہیروں کی تجارت کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنی قراردیدیا

مقصد دنیا بھر میں کاروبارکے لیے انڈیکس میں امارات کی درجہ بندی کو برقرار رکھا ہے،کابینہ نے قانون منظورکرلیا

بدھ 2 مئی 2018 15:37

امارات نے سونے اور ہیروں کی تجارت کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنی قراردیدیا
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت سونے ، ہیروں اور قیمتی پتھروں کی تجارت کرنے والوں کو کاروباری لین دین پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ دنیا بھر میں کاروبار کرنے کی آسانی سے متعلق انڈیکس میں امارات کی درجہ بندی کو برقرار رکھا جائے۔سال 2016ء میں امارات میں سونے کی تجارت کا مجموعی حجم 13% اضافے کے ساتھ 244 ارب درہم تک پہنچ گیا۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ برس 2017ء میں یہ حجم 217 ارب دہم رہا۔سال 2016ء میں امارات میں سونے کی درآمدات کا مجموعی حجم 142.4 ارب درہم جب کہ برآمدات کا 75.9 ارب درہم رہا۔