تاجروں کے لیے دستخط کرنے والی خود کار مشین ایجاد،

قیمت تین لاکھ 65ہزارڈالر مشین لکھاریوں اور نقشہ سازوں کیلیے 17 ویں صدی میں بنائے گئے خصوصی قلم سے متاثر ہوکر بنائی گئی ،رپورٹ

بدھ مئی 15:37

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) گھڑیاں بنانے والی معروف کمپنی نے دستخط کرنے والی پاکٹ سائز مشین تیار کرلی ہے جو خودکار طریقے سے سب کے ہوبہو دستخط کرسکتی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گھڑیاں بنانے والی معروف کمپنی نے ایک ایسی مشین ایجاد کی ہے جو ہزاروں کاغذات پر دستخط کرنے والے تاجروں اور ایسی مشہور لیکن مصروف شخصیات کو آٹو گراف دینے کے لیے درکار وقت میں بچت کا باعث بن سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

بزنس مین کو ایک ہی وقت میں ہزاروں کاغذات پر دستخط کرنے ہوتے ہیں جس کے لیے بہت وقت ضائع ہوتا ہے۔پاکٹ سائز اس مشین میں ایک خود کار قلم موجود ہوتا ہے جو اصلی دستخط کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کیلیے صارف کو اپنے دستخط کا نمونہ کمپنی کو دینا ہوگا جو اس مشین میں دستخط کی ترتیب کریں گے اور مشین میں موجود 500 سے زائد پرزے قلم کو درست اور ہو بہو دستخط کیلیے مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس مشین کی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار ڈالر ہے۔واضح رہے کہ یہ مشین لکھاریوں اور نقشہ سازوں کیلیے 17 ویں صدی میں بنائے گئے خصوصی قلم سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے جو بڑی صنعتوں کے مالکان اور مشہور شخصیات کیلیے کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :