Live Updates

قیام پاکستان سےاب تک مفاداتی قوت حکومت کررہی ہے،فضل الرحمن

ہم نےجن کوسیاہ وسفید کامالک سمجھا انہوں نےملک کودولخت کردیا،ہماری سیاست،پارلیمنٹ،دفاع بیرونی دباؤمیں ہے،چندےسےقرض واپس نہیں کیےجاتے،موجودہ نظام بدلنا چاہتے ہیں۔ صدر متحدہ مجلس عمل کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 مئی 2018 15:33

قیام پاکستان سےاب تک مفاداتی قوت حکومت کررہی ہے،فضل الرحمن
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02مئی 2018ء) : متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے اب تک مفاداتی قوت حکومت کررہی ہے،ہم نے جن کوسیاہ وسفید کا مالک سمجھا انہوں نے ملک کودولخت کردیا،ہماری سیاست،پارلیمنٹ،دفاع بیرونی دباؤمیں ہے،چندےاورخیرات سےقرض واپس نہیں کیے جاتے،آئین وقانون کےراستے پرچل کرموجودہ نظام بدلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اےمیں شامل ہونے والے کارکنان کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم نفرتوں کا خاتمہ کرنا چاہتےہیں۔ اقتدارپرحق ایم ایم اے کا ہے۔ نئے ولولے کیساتھ سفر کا آغاز کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینارپاکستان پر13مئی کوپاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کریں گے۔

(جاری ہے)

ملک بھرسے قافلے مینارپاکستان کی جانب گامزن ہونگے۔

ملک کا کوئی ایسا گوشہ نہیں ہے جہاں ہمارا پیغام نہ پہنچا ہو۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قیام پاکستان سے اب تک مفاداتی قوت حکومت کررہی ہے۔ جنہیں ہم نے ملک کے سیاہ وسفید کا مالک سمجھا انہوں نےہی ملک کودولخت کردیا۔ انہوں نے کہا کہ توقع تھی پاکستان اسلامی ریاست کے طورپرمتعارف ہوگا مگرایسا نہیں ہوا۔ ہمیں اپنی جدوجہد کارخ متعین کرنا ہوگا۔

ماضی کے حکمران ناکام ثابت ہوچکے ہیں۔ یہ مسلمہ بات ہے سیاست، پارلیمنٹ ، دفاع اور معیشت بیرونی دباؤ میں ہے۔آئین و قانون کے راستے پرچل کرموجودہ نظام بدلنا چاہتے ہیں۔خارجہ پالیسی بنانے والے کچھ اور چلانے والے کوئی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب لوگوں سے کہا جارہا ہے کہ چندے اورخیرات سے قرض واپس کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قرض واپسی کیلئے معیشت کے رولز تبدیل اور نئے فارمولے کے ساتھ سامنے آنا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات