خاتون نے اپنے شوہر کے پاسپورٹ پر انگلینڈ سے بھارت تک کا سفر کر لیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مئی 15:40

خاتون نے اپنے شوہر کے پاسپورٹ پر انگلینڈ سے بھارت تک کا سفر کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02مئی2018ء) خاتون نے اپنے شوہر کے پاسپورٹ پر انگلینڈ سے بھارت تک کا سفر کر لیا۔خلیج ٹائمز کے مطابق ائیرپورٹ انتظامیہ کا ایک بد ترین واقعہ سامنے آیا ہے۔جب ایک خاتون نے اپنے شوہر کے پاسپورٹ پر انگلینڈ سے بھارت تک کا سفر کر لیا۔ 55 سالہ گیتا مودیہ انگلینڈ میں ایک بوتیک کی مالک ہیں۔گیتا نے بھارت کےایک کاروباری دورے پر جاتے ہوئے جلدی میں اپنے شوہر دلیپ کا پاسپورٹ اٹھایا.تاہم گیتا کو دہلی ائیرپورٹ پر پہنچتے تک اپنی غلطی کا احساس نہ ہوا۔

(جاری ہے)

گیتا نے امیگریشن فارم فل کرنا شروع کر دیا۔گیتا یہ دیکھ کر حیران ہو گئی کہ بغیر کسی پریشانی کے اس نے اپنے شوہر کے پاسپورٹ پر 4200 میل دور تک کا سفر کر لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گیتا کا کہنا تھا کہ یہ خوفناک اور فکر کرنے والی بات ہے کہ یہ لوگ ائیرپورٹ پر مناسب طریقے سے جانچ پڑتال نہیں کر رہے ہیں. حقیقت میں ہوائی اڈوں پرسیکورٹی بہت سخت ہیں2018 ء میں بھی ایسا واقعہ ہو جانا خطرناک ہے۔تاہم بھارتی ائیرپورٹ کے حکام نے گیتا کو اپنے پاسپورٹ کا انتظار کرنے کے لئے دبئی واپس بھیج دیا۔ جس کے نتیجے میں آخر میں اس کی مدد کی گئی.

متعلقہ عنوان :