وزیر اعلی شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے مسائل ، اختلافات کے خاتمہ کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی

بدھ مئی 15:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے مسائل اور اختلافات کے خاتمہ کے لئے تین رکنی کمیٹی مسلم لیگ (ن) پنجاب کے قائم مقام صدر ملک ندیم کامران صوبائی وزیر،سیکرٹری اشفاق سرور اور حمزہ شہباز ایم این اے ،ممبر سینٹرل کمیٹی کی قیادت میں قائم کر دی ہے جو جنوبی پنجاب کے اضلاع کا دورہ کرے گی اور ارکان اسمبلی سے جنو بی پنجاب کے مسائل کے حل اور اختلافات مختلف گروپوں میں ختم کر نے کے لئے مذاکرات کرے گی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو جنوبی پنجاب محاذ سے بھی مذاکرات کا اختیار دیا گیا ہے۔کمیٹی رواں ہفتے ملتان جائے گی۔یہ بات مسلم لیگ کے ترجمان نے بتائی۔