تیز آندھی سے زیر تعمیر گھر کی چھت گر گئی ، 3افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ،دو افراد شدید زخمی ہو گئے

لینٹر ڈالا جا رہا تھا کہ تیز آندھی سے چھت منہدم ہو گئی ، ریسکیو ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں

بدھ 2 مئی 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ جوڑے پل کے قریب زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے 3افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے ، ریسکیو ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ واقعہ جوڑے والا پل کے قریب مین بازار چونگی دوگیج میں پیش آیا جہاں زیر تعمیر عمارت پر لینٹر ڈالا جا رہا تھا کہ تیز آندھی کے باعث چھت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں تین افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آپریشن شروع کرتے ہوئے تینوں افراد کی لاشیں ملبے تلے سے نکال لیں ۔ جن میں ناظر ، ساجد اور منیر شامل ہیں ۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :